امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ

نیویارک۔ : امریکہ میں خام تیل کے نرخوں میں اضافہ ہوا جس کی وجہ حکام کی جانب سے چین کے ساتھ جلد تجارتی معاہدے کا عندیہ ہے۔نیویارک میں برنٹ نارتھ سی کروڈ کے نرخ 1.13 ڈالر (1.8 فیصد ) بڑھ کر 63.41 ڈالر فی بیرل رہے۔ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کے سودے 93 سینٹ (1.6 فیصد ) اضافے کے ساتھ 57.70 ڈالر فی بیرل طے پائے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp