ترک فضائیہ کا عراقمیں حملہ،6 دہشت گرد ہلاک

انقرہ۔ 16نومبر : ترک محکمہ دفاع نے کہا ہے کہ شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے دہشتگردوں کے خلاف آپریشن میں ’’ پی کے کے ‘‘کے 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے۔ ترک محکمہ دفاع کے مطابق شمالی عراق کے علاقے زاپ پر ترک فضائیہ نے دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کرتے ہوئے انہیں مکمل طور پر تباہ کردیا جس کے نتیجے میں ’’ پی کے کے‘‘ کے 6 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں۔ اس علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp