معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے خاموشی اور سادگی سے اپنے دوست سے شادی کر لی

سیئر صحافی نجم سیٹھی کی صاحبزادی نے اپنی شادی پر کسی قسم کا شور شرابا یا خرچہ نہیں کیا، اپنا میک اپ تک کسی پارلر کی بجائے خود ہی کیا

لاہور : معروف اداکارہ میرا سیٹھی نے خاموشی اور سادگی سے اپنے دیرینہ دوست سے شادی کر لی، سیئر صحافی نجم سیٹھی کی صاحبزادی نے اپنی شادی پر کسی قسم کا شور شرابا یا خرچہ نہیں کیا، اپنا میک اپ تک کسی پارلر کی بجائے خود ہی کیا۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ، لکھاری اور میزبان میرا سیٹھی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئی ہیں۔ سینئر صحافی اور سابق چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی کی صاحبزادی اداکارہ میرا سیٹھی نے اپنے دوست بلال صدیقی سے شادی کی ہے۔
دونوں کی شادی انتہائی سادگی سے انجام پائی جس کیلئے نا تو شور شرابا کیا گیا نہ ہی پیسے کا بے دریغ استعمال۔ میرا سیٹھی کی اپنے شوہر اور دوسر بلال صدیقی سے ملاقات 2017 میں ہوئی تھی۔ نوبیاہتا جوڑے نے گزشتہ روز انجام پانے والی اپنی شادی کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جس کے بعد مداحوں کی جانب سے انہیں مبارک بادیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ میرا سیٹھی نے شادی کے دن سرخ رنگ کا لباس زیب تن کیا جبکہ ان کے شوہر بلال صدیقی نے بھی کریم کلر کی شیروانی زیب تن کی۔ مداحوں کا کہنا ہے کہ میرا سیٹھی اور بلال صدیقی نے سادگی سے شادی کر کے سب کیلئے مثال قائم کی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp