صرف ندیم بیگ کی وجہ سے’میرے پاس تم ہو‘ سائن کیا: حرا مانی

لاہور : اداکارہ حرا مانی نے ڈراما سائن کرنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ میں نے صرف ایک انسان کی وجہ سے یہ ڈراما سائن کیا اور وہ شخص ڈرامے کے ہدایت کار ندیم بیگ ہیں۔ ’میرے پاس تم ہو‘ ڈرامے میں میرا کردار مختصر ہے لیکن کبھی کبھی چھوٹی چیزوں سے بڑا تجربہ ملتا ہے۔ حرا نے بتایا کہ جب مجھے اس ڈرامے کی پیشکش ہوئی تومیں نے ہمایوں سے کہا کہ آپ اس میں ہیرو ہیں اور عائزہ ہیروئن ہیں کیا مجھے ’دو بول‘ کے بعد یہ ڈراما کرنا چاہئی جس پرہمایوں سعید نے جواب دیا حرا اگر یہ ڈرامہ ہٹ ہوگیا اورجس وقت ڈرامے میں تمہاری انٹری ہے تو تمہاری مقبولیت میں مزید اضافہ ہوگا۔
ایک انٹرویو میں اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ میں ڈرامے میں ہانیہ نامی ٹیچر کا کردار اداکررہی ہوں جو ہمایوں سعید کے بیٹے رومی کی ٹیچر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہدایت کار ندیم بیگ کا شمار پاکستان کے بڑے ہدایت کاروں میں ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ اس ڈرامے میں کام کرنے کا فیصلہ کیا۔ایک سوال کہ عدنان صدیقی نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ ڈرامے میں آگے جاکرایک قتل ہوگا کیا واقعی ایسا ہوگا ،جس پرحرا نے کہا کہ ایک نہیں دو قتل ہونگے تاہم حرا نے یہ بتانے سے گریزکیا یہ قتل کس کردارکے ہوں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp