غزل شاہ نے راولپنڈ میں پکڑے جانیوالے گینگ کو پھانسی دئیے جانے کا مطالبہ کردیا

مانگامنڈی : بچوں سے زیادتی کرنے والے کسی رعائت کے مستحق نہیں ہیں ان کو پھانسی دے کر نشان عبرت بنایا جائے ۔آن لائن کے مطابق یہ مطالبہ نجی ویب ٹی وی کی سی ای او غزل شاہ نے وزیر اعظم پاکستان سے کیا۔اپنے ایک ویڈیو پیغا م میں انہوں نے کہاکہ میں وزیراعظم عمران خان سے اپیل کرتی ہوں کہ جو راولپنڈی سے بچوں کے ساتھ زیادتی کرنے والا گینگ پکڑا گیا ہے ان کو عبرتناک سزا دی جائے ان کو پھانسی تو آپ نے دینی ہی ہے مگر پھانسی سے پہلے کچھ دنوں تک اس کو آرمی کے جنگلی کتوں کے سامنے ڈالے جو روز ان درندہ صفت انسانوں کو نوچ نوچ کر کھائیں کچھ دن تک جب یہ ان کا پورا جسم زخم سے چکنا چور ہو جائے تو پھر ان لوگوں کو ان بچوں کے ماں باپ کے سامنے سرعام پھانسی دے شاید ان کے ماں باپ کا درد کم ہو جائے مجھے نہیں لگتا کہ ان کو ان کے پھانسی دینے سے بھی ان کے ماں باپ کا درد کم ہو گا مگر ان لوگوں کو عبرت کا نشان بنائے کیونکہ یہ روز روز یہ درندگی کا کھیل ہم لوگوں سے نہیں دیکھا جاتا جن ماں باپ نے بچے پیدا کیے ہیں اور بڑے کیے ہیں یہ ان کو پتہ ہے کہ اولاد کیا چیز ہے ان درندوں کو ان چیزوں سے کوئی لینا دینا نہیں تو میری آپ سے بار بار میں اپیل کرتی ہوں کہ ان لوگوں کو عبرت کا نشانہ ضرور بنائے اور سوشل میڈیا پر جو گندی اور نازیب ویڈیو اور تصویریں وائرل ہو رہی ہیں ان کی بھی روک تھام کی جائے کیونکہ یہ ساری درندگی سوشل میڈیا سے ہی جنم لے رہی ہے جو انسان یہ دیکھے گا تو وہ یہی کچھ کرے گا کیونکہ یہ بچے ملک کا سرمایہ ہے جو درندگی کا نشانہ بن رہے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp