ہالی وڈ فلم جوکر 1 ارب ڈالر کا بزنس کرنے والی پہلی آرریٹڈ فلم

لاس اینجلس : امریکی اداکار جواکن فینکس کی فلم جوکر دنیا بھر میں1 ارب ڈالر کا بزنس کرنے والی پہلی آر ریٹڈ فلم بن گئی۔ امریکی میڈیا کے مطابق ہالی وڈ فلم جوکرعالمی ٹکٹوں کی فروخت میں 1 ارب ڈالرکا ہندسہ عبور کردنیا بھر میں اب تک کی پہلی آر ریٹنگ والی ہالی وڈ فلم بن گئی ہے۔امریکی جریدے فوربس کی ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 62.5 ملین ڈالر بجٹ والی ڈی سی فلم نے آمدنی میں 1 ارب ڈالر کا ہندسہ عبور کر لیا ہے، اس طرح جوکر اب تک کی سب سے بڑی کمائی کرنے والی فلم بھی ہے۔
ہالی وڈ ذرائع کے مطابق جوکر ایکوایمان، ڈارک نائٹ رائزز اور ڈارک نائٹ کے بعد 1 ارب ڈالرکا ہندسہ عبور کرنے والا چوتھا ڈی سی ٹائٹل ہے۔ اکتوبر کے اوائل میں ہیاس فلمکے خلاف امریکہ میں تنازعہ کھڑا ہو گیا تھا کہ اس کے ریلیزہونے سے تشدد کی حوصلہ افزائی ہوگی،توقع کی جارہی ہے کہ یہ فلم ہالی وڈ کے آنے والے ایوارڈ سیزن میں نامزدگی حاصل کرے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp