وزیراعظم اور آرمی چیف کی گذشتہ روز ملاقات کا مقصد نواز شریف نہیں تھے: مبشر زیدی

عمران خان اور آرمی چیف کی ملاقات میں نواز شریف کے حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی تھی: سیئیر صحافی کا دعویٰ

لاہور : سیئیر صحافی مبشر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی گذشتہ روز ملاقات کا مقصد نواز شریف نہیں تھے۔ مبشر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی ملاقات میں نواز شریف کے حوالے سے بات چیت نہیں ہوئی تھی۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی تھی جس کے حوالے سےسینئیر صحافی ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس ملاقات پر پر بہت کچھ منحصر ہے۔
ٹی وی پر بتایا جا رہا ہے کہ آرمی چیف اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ہونے والی ملاقات میں علاقائی سلامتی سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تاہم میرے سمجھ میں یہ ملاقات خاص طور پر نواز شریف والے ایشو پر کی گئی۔ دونوں کی ملاقات کا مقصد صرف نواز شریف تھے۔ملاقات میں اس پر پر غور کیا گیا کہ نواز شریف سے متعلق کیا ہو رہا ہے اور کون کیا کہہ رہا ہے۔
اور چیف صاحب کا فرض بنتا ہے کی وہ حالات سے آگاہ رکھیں۔ہارون الرشید کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں بہت کچھ طے ہوا ہو گا لیکن بحث بحرالحال اسی موضوع پر ہوئی ہو گی۔ واضح رہے کہ گذشتہ روز زیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔
ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں امن وامان اورخطے کی مجموعی صورتحال، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ اب سیئیر صحافی مبشر زیدی نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم اور آرمی چیف کی گذشتہ روز ملاقات کا مقصد نواز شریف نہیں تھے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp