معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی12 ویں برسی کل منائی جائے گی

لاہور۔16 نومبر : پاکستان ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے معروف اداکار شفیع محمد شاہ کی12 ویں برسی آج اتوار کو منائی جائے گی۔ وہ 1948میں کنڈیارومیں پید اہوئے تھے ۔ شفیع محمد شاہ نے ٹیلی ویژن کے پچاس سے زیادہ ڈرامہ سیریلز میں اداکاری کی جن میں آنچ ،چاند گرہن، جنگل ، کالا پل اور ماروی وغیرہ شامل ہیں۔ مشہور فلمیں بیوی ہوتو ایسی ،ایسا بھی ہوتا ہے ،نصیبوں والی کے نام شامل ہیں شفیع محمد شاہ کو حکومت نے صدارتی تمغہ برائے حسن کارکردگی سے نوازا اور ستارہ امتیاز وفات کے بعد عطاء ہوا۔ پی ٹی وی ایوارڈ بھی عطاکیا گیا۔ وہ 17نومبر2007کو وفات پاگئے تھے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp