وزیراعظم عمران خان نے گھر جانے کا فیصلہ کر لیا

وزیراعظم عمران خان چُھٹیاں لے کر دو روز بنی گالہ اپنے گھر میں رہیں گے۔ ذرائع

اسلام آباد : : وزیراعظم عمران خان نے گھر جانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے چُھٹیاں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اس ضمن میں وزیراعظم عمران خان دو روز بنی گالہ اپنے گھر میں رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں اپنی رہائش گاہ پر اہل خانہ کے ہمراہ رہیں گے۔ وزیراعظم عمران خان ان چھٹیوں کے دوران کسی بھی سرکاری اجلاس کی صدارت نہیں‌ کریں گے اور نہ ہی پارٹی اجلاس کی صدارت کریں گے، دو روز کی چھٹیوں کے دوران وزیراعظم عمران خان نے سرکاری و پارٹی مصروفیات ترک کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے ۔
وزیراعظم عمران خان بنی گالہ میں چھٹیاں گزارنا چاہتے ہیں جس کے تحت وزیراعظم عمران خان آج ہفتہ اور اتوار کو بنی گالہ میں ہی رہیں گے۔ خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے اس طرح چُھٹیاں لینے کا فیصلہ کرنے پر کئی سوالات کھڑے ہو گئے ہیں۔ کچھ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان مولانا کی خواہش پوری کرنے کا عندیہ دے رہے ہیں جبکہ کچھ سیاسی مبصرین کے مطابق وزیراعظم عمران خان درحقیقت اپنی روزمرہ کی روٹین سے کچھ توقف چاہتے ہیں اور اسی لیے انہوں نے چُھٹیاں لینے اور اپنی رہائش گاہ بنی گالہ میں اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ان چُھٹیوں کو گزارنے کا فیصلہ کیا ہے۔
گذشتہ روز بھی وزیراعظم عمران خان نے پارٹی اجلاس کہ صدارت کی تھی جس میں سابق وزیراعظم نواز شریف کے بیرون ملک جانے اور ان کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ زیر غور آیا تھا۔ اجلاس میں جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے اداروں پر تنقید کی بھی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی تھی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 16 نومبر 2019

Share On Whatsapp