وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف کے درمیان اہم ملاقات

امن وامان، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت، پاک فوج سرحدوں کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے، پرامن حالات کے باعث معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔ وزیراعظم عمران خان

لاہور : وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، جس میں باہمی دلچسپی کے امور اور امن وامان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔ ترجمان وزیراعظم ہاؤس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سے چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سلامتی اور سیکیورٹی سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات میں امن وامان اورخطے کی مجموعی صورتحال، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سمیت پاک فوج کے پیشہ ورانہ امور پر بھی تفصیلی بات چیت کی گئی۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کا تحفظ یقینی بنا رہی ہے۔ وزیراعظم نے سرحدوں کے دفاع میں پاک فوج کی کاوشوں کو سراہا۔ وزیراعظم نے معاشی اور سماجی ترقی میں ساتھ دینے پر فوج کی کاوشوں کا سراہا۔ انہوں نے کہا کہ پرامن حالات کے باعث معاشی ترقی کی رفتار تیز ہوئی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp