The Prime Minister Named Another Unique Honor
No Team In The World Has Been Bowled Out For Zero Till Now

بابراعظم نے ایک اور منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا

قومی ٹی ٹونٹی کپتان کو اب تک دنیا کی کوئی بھی ٹیم صفر پر آﺅٹ نہیں کرسکی

لاہور : قومی ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے ایک اور منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔قومی ٹیم کی جانب سے 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرنے والے بابراعظم کو دنیا کی کوئی بھی ٹیم زیرو پر آﺅٹ نہیں کرسکی، بابر اعظم کے علاوہ یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی اور ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز کو حاصل ہے۔بابر اعظم اب تک 36 ٹی ٹونٹی میچوں میں 12 نصف سنچریوں کی مدد سے 1405 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔
انہوں نے 7 ستمبر 2016ءکو انگلینڈ کے خلاف مانچسٹر میں ڈبیو کیا اور آخری میچ 8 نومبر 2019 ءکو پرتھ میں آسٹریلیا کے خلاف کھیلا۔ویسٹ انڈیز کے مارلن سیموئلز اب تک 67 میچوں میں10 نصف سنچریوں کی مدد سے 1611 رنز بنانے کا اعزاز رکھتے ہیں۔ اسی طرح جنوبی افریقہ کے فاف ڈوپلیسی کو بھی دنیا کی کوئی ٹیم زیرو پر آﺅٹ نہیں کر سکی، وہ 44 میچوں میں8ففٹیز کی مدد سے 1363 رنز بنا چکے ہیں۔
پروٹیز بلے باز ڈیوڈ ملر بھی 72میچز میں بغیر صفر پر آﺅ ٹ ہوئے اب تک1309رنز بنا چکے ہیں جن میں ایک سنچری اور دو نصف سنچریاں شامل ہیں ۔سری لنکن وکٹ کیپر بلے باز کوشل پریرا اب تک 42میچز میں بغیر صفر پر آﺅٹ ہوئے 1171رنز سکور کرچکے ہیں جن میں 11نصف سنچریاں شامل ہیں ۔                                                                                  

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp