ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے تعلق کافی پرانا ہے، شاہد آفریدی

کراچی : قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور سے اٴْن کا تعلق کافی پرانا ہے۔ایک ویب شو میں شاہد آفریدی نے اپنی گفتگو کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ماشاء اللہ آصف بھائی بہت اچھا کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ آصف غفور ایک محب وطن انسان ہیں۔شاہد آفرید ی نے کہا کہ ایسے لوگ ہونے چاہئیں، انہوں نے کہا کہ آصف غفور کی لوگوں سے بہت اچھی بات چیت ہوتی ہے اور میں سمجھتا ہوں کہ یہ بہت اچھی بات ہے۔
میجر جنرل آصف غفور نے شاہد آفریدی کی اس ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے اٴْن کا شکریہ ادا کیا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے لکھا کہ شاہد آفریدی اپنے اظہار خیال میں مہربان رہے ہیں۔ساتھ ہی یہ بھی لکھا کہ ہم سب ایک ٹیم ہیں، ٹیم پاکستان۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp