لوک ورثہ فنڈز میں خورد برد ریفرنس ، احتساب عدالت کا نیب کو 15 دسمبر کو اصل ریکارڈ کے ساتھ گواہ پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد : احتساب عدالت نے لوک ورثہ فنڈز میں خورد برد ریفرنس میں نیب کو 15 دسمبر کو اصل ریکارڈ کے ساتھ گواہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے ۔ جمعہ کو احتساب عدالت میں لوک ورثہ فنڈز میں خورد برد کے ریفرنس کی سماعت جج محمد بشیر نے کی۔ دور ان سماعت ملزمان روبینہ خالد ، تابندہ ظفر اور مظہر الاسلام عدالت میں پیش ہوئے جبکہ نیب نے ملزمان کے خلاف پہلا گواہ عدالت میں پیش کر دیا ۔
استغاثہ کے گواہ محمد صادق عدالت کے روبرو پیش کیا گیا تاہم مقدمے کا اصل ریکارڈ موجود نہ ہونے پر گواہ کا بیان ریکارڈ نہ کیا جاسکا ۔ عدالت نے نیب کو 15 دسمبر کو اصل ریکارڈ کے ساتھ گواہ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 15 دسمبر تک ملتوی کر دی گئی۔ملزمان پر قومی خزانے کو 30 ملین روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp