اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج، راجر فیڈرر جوکووچ کو شکست دیکر سیمی فائنل میں داخل

لندن : سوئٹزرلینڈ کے بین الاقوامی شہرہ آفاق ٹینس سٹار، عالمی نمبر تین اور سب سے زیادہ 20 گرینڈ سلام کے چیمپئن راجر فیڈرر نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے۔ 38 سالہ راجر فیڈرر نے رائونڈ روبن میچ میں سربین سابق عالمی نمبر ایک نوویک جوکووچ کو شکست دیکر سیمی فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ فیڈرر کی اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج کے ابتدائی میچ میں شکست کے بعد مسلسل دوسری کامیابی ہے ۔
لندن میں جاری نیٹو اے ٹی پی فائنلز گروپ سٹیج مینز سنگلز میچ میں چھ مرتبہ کے چیمپئن سوئس سٹار راجر فیڈرر نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سربین حریف نوویک جوکووچ کو سٹریٹ سیٹس میں 6-4 اور 6-3 سے شکست دی۔ نوویک جوکووچ کی شکست کے باعث اب ہسپانوی سٹار رافیل نڈال رواں سال کا اختتام ٹاپ سیڈڈ کی حیثیت سے کریں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp