فلم ’’سچ‘‘ کا نیا گانا’’دانستہ‘‘ریلیز

اسلام آباد : فلم ’’سچ‘‘ کا نیا گانا’’دانستہ‘‘ریلیز کردیا گیا ہے۔ اس گانے کو بھارتی گلوکار ارمان ملک نے گایا ہے جو اداکار اسد زمان اور علیشا شیخ پر فلمایا گیا ہے۔ فلم کی کاسٹ میں اداکار ہمایوں اشرف، عظمی گیلانی، جاوید شیخ، نعمان مسعود، عائشہ ثناء اور فضیلہ قیصر شامل ہیں۔ ذوالفقار شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم رواں سال 20نومبر کو سینما کی زینت بنے گی۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp