میکال ذوالفقار کی علی ظفر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے وڈیو انسٹاگرام پر جاری

اسلام آباد : اداکار میکال ذوالفقار نے علی ظفر کے ساتھ گانا گاتے ہوئے بنائی گئی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی۔ میکال ذوالفقار نے گلوکار علی ظفر کے ساتھ گانا’’جگنوئوں سے بھر لے آنچل‘‘ گایا اور اس دوران بنائی گئی وڈیو انسٹاگرام پر شیئر کر دی جسے شائقین بہت پسند کر رہے ہیں، میکال ذوالفقار ان دنوں ڈرامہ سیریل’’رسوائی‘‘ میں دکھائی دے رہے ہیں جبکہ وہ فواد خان اور گوہر رشید کے ساتھ ہدایت کار فیصل قریشی کی فلم’’منی بیک گارنٹی‘‘ میں بھی دکھائی دیں گے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp