میرا چھٹیاں گزارنے کے لیے مالدیپ پہنچ گئیں

اسلام آباد : فلم اداکارہ میرا چھٹیاں گزارنے کے لیے مالدیپ پہنچ گئیں۔ میرا نے عارضی طور پر شوبز مصروفیات سے وقفہ لے لیا ہے اور اپنی چھٹیوں گزارنے کے لیے مالدیپ کا رخ کر لیا ہے، انہوں نے سوشل میڈیا پر مالدیپ میں بنائی گئی تصاویر اور وڈیوز شیئر کی ہیں، اداکارہ کی کچھ ماہ قبل فلم’’باجی‘‘ سینماگھروں کی زینت بنی جسے شائقین کی جانب سے بہت سراہا گیا۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp