حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا

اسلام آباد : اداکار حمزہ علی عباسی نے اداکاری کو خیر باد کہہ دیا۔ حمزہ علی عباسی نے سوشل میڈیا پر اپنے وڈیو پیغام میں اداکاری کو چھوڑنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اب وہ اپنی زندگی اللہ تعالی کی راہ پرگزارنا چاہتے ہیں، انہوں نے کہا کہ اداکاری چھوڑنے کا مقصد یہ نہیں کہ یہ کام حرام ہے بلکہ اصل حرام چیز بدکاری ہے، سیاست بارے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ابھی وہ انتخابی سیاست کی طرف جانے کے لیے تیار نہیں ہیں، وہ چاہتے ہیں کہ وہ لوگوں میں اللہ تعالی کا پیغام پہنچائیں۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 15 نومبر 2019

Share On Whatsapp