عمران خان کی حکومت نوازشریف کی حکومت سے بھی بدتر ہے

تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے: سینئر صحافی عارف حمید بھٹی

لاہور : سینئر صحافی عارف حمید بھٹی کا کہنا ہے کہ عمران خان کی حکومت نوازشریف کی حکومت سے بھی بدتر ہے، تحریک انصاف کی حکومت میں کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی و تجزیہ کار عارف حمید بھٹی کی جانب سے تحریک انصاف کی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔ ماضی میں وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کی کھل کر حمایت کرنے والے صحافی عارف حمید بھٹی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام سے گفتگو کرتے ہوئے موجودہ حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہ کہ یہ حکومت پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت سے بھی زیادہ بدتر ہے۔
تحریک انصاف کی حکومت کی کارکردگی انتہائی بدترین ہے۔ تحریک انصاف کی اس حکومت میں کرپشن، مہنگائی، بیروزگاری اور لاقانونیت بہت زیادہ بڑھ گئی ہے۔ عارف حمید بھٹی نے حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے مزید کہا ہے کہ عمران خان نے عوام سے بہت سے وعدے کیے تھے تاہم حکومت میں آنے کے بعد ان وعدوں کو پورا نہیں کیا گیا۔ بظاہر تو یوں معلوم ہوتا ہے جیسے عمران خان کے ہاتھ میں کچھ ہے ہی نہیں، ان کے پاس کوئی اختیار نہیں ہے۔
جہاں عارف حمید بھٹی تحریک انصاف کی موجودہ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں، وہیں حسن نثار، ہارون رشید سمیت دیگر کئی سینئر صحافی بھی وزیراعظم عمران خان کی موجودہ حکومت کو آج کل شدید تنقید کا نشانہ بنا کر اپنی کارکردگی بہتر کرنے کی تلقین کر رہے ہیں۔
                                                                                                                                                

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 نومبر 2019

Share On Whatsapp