لبنان میں احتجاج، فوج کی فائرنگ سے ایک شہری جاں بحق

بیروت کے ساحلی علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کی گئی فائرنگ کے بعد ایک سپاہی کو گرفتار کرلیاگیا،رپورٹ

بیروت : لبنان کے دارالحکومت بیروت میں ملک میں ملک میں مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری احتجاج کے دوران مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فوج نے فائرنگ کی جس سے ایک شہری جاں بحق اور متعدد زخمی ہوگئے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بیروت کے جنوبی علاقے میں مظاہرہ کیا جارہا تھا جہاں فوج نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ شروع کردی جس سے متعدد افراد زخمی ہوئے جن میں سے ایک شہری ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گیا۔
ملک بھر میں ایک مہینے سے زائد عرصے سے جاری احتجاج کے دوران یہ دوسری ہلاکت ہے جبکہ جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کرکے سڑکوں کو بلاک کردیا گیا ہے۔لبنانی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ بیروت کے ساحلی علاقے میں مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے کی گئی فائرنگ کے بعد ایک سپاہی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعرات 14 نومبر 2019

Share On Whatsapp