کروڑوں روپے کمانے کے باوجود اثاثہ جات چھپانے والے ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ

لاہور : فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے کروڑوں روپے کمانے کے باوجود اثاثہ جات چھپانے والے ڈاکٹروں کے گرد گھیرا تنگ کردیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے شادمان میں واقع نجی کلینک کے مالک ڈاکٹر آفتاب محسن کو 10کروڑ روپے کا شوکاز نوٹس جاری کردیا۔ ایف بی آر نے ماہر امراض جگر ڈاکٹر آفتاب محسن کا 2014سے 2108ء کاانکم ٹیکس آڈٹ کر کے جواب طلب کرلیا ہے ۔ذرائع کے مطابق ڈاکٹر آفتاب محسن کے بنک اکائونٹس کی تفصیلات بھی حاصل کرلی گئی ہیں۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 نومبر 2019

Share On Whatsapp