پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خوشخبری، دنیائے کرکٹ کے موجودہ سب سے جارح مزاج کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی حامی بھر لی

عالمی چیمپئن انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے سمیت غیر ملکی ٹیموں کے کل 28 مایہ ناز کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ 5 کی ڈرافٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا

لاہور : پاکستانی شائقین کرکٹ کیلئے زبردست خوشخبری، دنیائے کرکٹ کے موجودہ سب سے جارح مزاج کرکٹر نے پاکستان سپر لیگ کھیلنے کی حامی بھر لی، عالمی چیمپئن انگلینڈ کے بلے باز جیسن رائے سمیت غیر ملکی ٹیموں کے کل 28 مایہ ناز کھلاڑیوں کو پاکستان سپر لیگ 5 کی ڈرافٹ لسٹ میں شامل کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے سیزن 5 کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
اس سلسلے میں 28 غیرملکی کرکٹرز نے ایچ بی ایل پی ایس ایل 2020 کی رجسٹریشن کرلی ہے یعنی یہ تمام غیر ملکی کھلاڑی پی ایس ایل 5 کے ڈرافٹ کا حصہ ہوں گے۔ ان کھلاڑیوں میں سب سے نمایاں نام عالمی چیمپئن انگلینڈ کے جیسن رائے کا ہے جو اس وقت دنیا کے جارح ترین بلے بازوں میں سے ایک تصویر کیے جاتے ہیں۔ ان کے ہمراہ عالمی چیمپئن انگلینڈ کے معین علی، عادل راشد اور لیام پلنکٹ بھی پی ایس ایل 5 کھیلیں گے۔
بتایا گیا ہے کہ اس مرتبہپی ایس ایل کا پورا ایڈیشن پاکستان میں ہو گا اور 28 غیر ملکی کھلاڑی لیگ قومی میدانوں پر کھیلتے ہوئے نظر آئیں گے۔ انگلینڈ کے 7، جنوبی افریقا کے 6، ویسٹ انڈیز کے 5، آسٹریلیا اور افغانستان کے 3.3، سری لنکا کے دو جبکہ نیپال اور نیوزی لینڈ کے ایک ایک کھلاڑی پی ایس ایل 5 میں ایکشن میں‌ نظر آئیں گے۔ افغانستان کے آل راؤنڈر محمد نبی، سپنرز مجیب الرحمان اور راشد خان ڈارفٹنگ کے لیے دستیاب ہوں گے اسی طرح آسٹریلیا کے ڈین کرسٹین، بین کٹنگ اور کرس لین بھی پاکستان میں کھیلنے کو تیار ہیں۔
دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے معین علی، ہیری گرنی، الیکس ہیلز، کرس جارڈن، لیام پلنکٹ، عادل رشید اور جیسن رائے نے بھی پاکستان میں کھیلنے کی حامی بھر لی، اسی طرح نیپال کے سندیپ لمیچانے اورنیوزی لینڈ کے کولن منرو بھی پی ایس ایل میں ایکشن دکھائیں گے۔ جنوبی افریقاکی ٹیم کے کھلاڑی ہاشم آملہ، جے پی ڈومنی، کولن انگرام، ریلے روسو، ڈیل اسٹین اور عمران طاہر بھی ملکی میدانوں میں کھیلتے ہوئے نظر آئینگے جبکہ سری لنکا کے اینجلو میتھیوز اور تھیسارا پریرا بھی رواں سال پی ایس ایل کا حصہ بنیں گے۔ ویسٹ انڈیز کے کارلوس بریتھ ویٹ، ڈائن براوؤ، ایون لوئس، سنیل نارائن اور پولارڈ بھی پی ایس ایل سیزن 5 میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔

تاریخ اشاعت : بدھ 13 نومبر 2019

Share On Whatsapp