شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کیخلاف دائر درخواست پر جواب طلب

لاہور۔12 نومبر : لاہور ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم اوررکن قومی اسمبلی شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے کے خلاف دائر درخواست پروفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 14نومبرکوجواب طلب کر لیا۔ جسٹس علی باقر نجفی نے درخواست پر سماعت کی۔شاہد خاقان عباسی نے موقف اختیار کیا کہ شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری نہ کرنے سے ان کا حلقہ نمائندگی سے محروم ہے۔اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنا قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ استدعا ہے کہ حلقے کے عوام کی نمائندگی کیلئے شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آڈر جاری کیے جائیں۔جس پر عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس جاری کرتے ہوئے 14نومبرکوجواب طلب کرلیا۔

تاریخ اشاعت : منگل 12 نومبر 2019

Share On Whatsapp