اداکارہ ردا عاصم پرسوں اپنی 18ویں سالگرہ منائیں گی

اللہ آنیوالی زندگی میں کامیابیاں ،سکون اور اپنی قربت عطا فرمائے‘ گفتگو

لاہور : اداکارہ ردا عاصم پرسوں ( بدھ) کو اپنی 18ویں سالگرہ منائیں گی ۔اداکارہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹیں گی جس کے لئے تیاریاں کی جارہی ہیں ۔ردا عاصم نے کہا کہ میں اپنی سالگرہ دھوم دھام سے مناتی ہوں اور اپنوں کی شمولیت سے سالگرہ کی تقریب کو چار چاند لگ جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میرے والدین نے میری بہترین تربیت کی اور ہر اچھی خواہش کو پورا کیا اور میں اللہ سے دعا گو ہوں کہ وہ میرے لئے آنے والی زندگی میں بھی مجھے شہرت ، کامیابیاں اور بالخصوص سکون اور اپنی قربت عطا فرمائے۔

تاریخ اشاعت : پیر 11 نومبر 2019

Share On Whatsapp