سواری بٹھانے پرجھگڑا ، ایک شخص قتل

سیالکوٹ ۔ 09نو مبر : سواری بٹھانے پرجھگڑا ، ایک شخص کو قتل کر دیا گیا۔ تفسیلات کے مطابق تھانہ ستراہ میں ڈسکہ کے علاقہ دھرم کوٹ چوک میں ٹیوٹا ڈرائیور علی رنگپورہ کا رہائشی سکندر ولد طارق محمود اور ٹیوٹا اسٹینڈ کے اڈہ منیجر محمد رشید ولد محمد یعقوب سکنہ نظام آباد ضلع گوجرانوالہ کے درمیان جھگڑا ہو گیا ۔ ٹیوٹا ڈرائیور علی سکندر نے پاؤں سے ٹیوٹا اڈہ منیجر کو ٹھوکر مارنی شروع کر دی جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp