لاہور میں فائرنگ سے ہلاکتوں کا معاملہ ، آئی جی پنجاب کا نوٹس

لاہور : آئی جی پنجاب کیپٹن (ر) عارف نواز خان نے لاہور کے علاقہ باٹا پور میں فائرنگ کے نتیجے میں چار افراد کی ہلاکت اور دیگر کے زخمی ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے واقعہ کی رپورٹ طلب کر لی ہے ۔ انہوں نے ملزمان کے خلاف فوری قانونی کاروائی عمل میں لاتے ہوئے انہیں جلد از جلد گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا ہے ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp