سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا

اگر میں نہیں جاؤ گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، میرا علاقہ اور میرا گھر ہے: بھارتی اداکار

نارووال : بھارتی اداکار سنی دیول نے کرتارپور کو اپنا گھر قرار دے دیا ہے۔ بھارتی اداکار نے آج کرتارپورت راہداری کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی او پاکستان آنے سے قبل انہوں نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر میں نہیں جاؤ گا تو کون جائے گا، میں ضرور جاؤں گا، میرا علاقہ اور میرا گھر ہے۔ اضح رہے کہ اداکار و سیاستدان سنی دیول کا تعلق بھارتی پنجاب کے ضلع گورداس پور سے ہے اور سنی دیول نے بی جے پی کے پلیٹ فارم سے ضلع گوردار پور سے ہی بھارتی الیکشن میں حصہ لیاتھا۔
سنی دیول ہندو انتہا پسند جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی کے ٹکٹ پر رُکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے ہیں۔ یہ جماعت اپنی پاکستان دُشمنی میں سب سے آگے ہے اور وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہندوستان میں بسنے والی اقلیتوں کا وجود مٹانے کے درپے ہو چکی ہے۔ سنی دیول خود بھی کئی مرتبہ پاکستان مخالف بیانات داغ چکے ہیں۔ اگرچہ بالی وڈ کے ایکشن ہیرو سنی دیول کی اداکارانہ صلاحیتوں کے سبھی معترف ہیں۔
وہ کئی دہائیوں سے اپنی مردانہ جسامت اور گرج دار آواز کے باعث برصغیر پاک و ہند کے لوگوں کے دِلوں پر راج کرتے رہے ہیں۔ تاہم پیسہ کمانے کی اندھی ہوس اداکاروں سے ایسے غلط کام بھی کرواتی ہے، جس کا خمیازہ اور نقصان کئی نسلوں کو بھُگتنا پڑتا ہے۔ سنی دیول اُن بھارتی فنکاروں میں شامل ہیں جنہوں نے پاکستان اور پاکستانی عوام کے خلاف منفی پراپیگنڈے سے بھرپور فلموں میں کام کیا تھا. سنی دیول کی جانب سے بارڈر جیسی متنازعہ فلم بھی کی گئی ، جس میں ایک بھارتی میجر کی 1965ء کی پاک بھار ت جنگ کے دوران نام نہاد اور فرضی بہادری کو موضوع بنایا گیا تھا، حالانکہ بعد میں ثابت ہو گیا کہ بھارتی میجر نے ساری کہانی خود کو اعلیٰ فوجی اعزاز دلوانے کے لیے گھڑی تھی۔
لیکن سنی سیول انہوں نے پاکستان کو اپنا گھر قرار دے دیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp