وزیر اعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کرکے لاکھوں سکھوں کے دل جیتے

, بھارت نے بابری مسجد کی زمین ہندئوں کو دیکر اپنی کم ظرفی دکھا دی،فیصل واوڈا

اسلام آباد ۔ : وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ہفتہ کو کرتار پور راہداری کا افتتاح کرکے لاکھوں سکھوں کے دل جیتی جبکہ بھارت نے مسلمانوں کی بابری مسجد کی زمین ہندئوں کو دیکر اپنی کم ظرفی دکھا دی۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ پاکستان بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے رہا ہے جبکہ بھارت ہندو توا کو پر عمل پیرا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp