سپورٹس بورڈ پنجاب کا 450رکنی دستہ نیشنل گیمز میں شرکت کیلئے پشاور روانہ

لاہور : 33ویں نیشنل گیمز 2019ء میں شرکت کے لئے سپورٹس بورڈ پنجاب کا450کھلاڑیوں اور آفیشلز پر مشتمل دستہ 9نومبر بروز ہفتہ کو پشاور روانہ ہوگیا،پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر عامر جان اور ڈائریکٹر ایڈمن جاوید چوہان نے دستے کو نشترپارک سپورٹس کمپلیکس سے رخصت کیا، 450رکنی دستہ ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی اور پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ادریس حیدر خواجہ کی قیادت میں رخصت ہوا،دستہ میں ڈویژنل سپورٹس آفیسر منظر فرید شاہ،اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریاض احمد اورملک ناصر بھی ساتھ تھے،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نیشنل گیمز میں پنجاب کے دستے کے چیف ڈی مشن ہوں گے ،ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سپورٹس بورڈ پنجاب نے کھلاڑیوں کو 33ویں نیشنل گیمزکے لئے بہترین تیاری کرائی ہے، کھلاڑی جیت کے لئے پرعزم ہیں اور ہم پرامید ہیں کہ پنجاب نیشنل گیمز میں سب سے زیادہ میڈلز حاصل کرے گا، 7سال بعد نیشنل گیمز کے انعقاد سے کھلاڑیوں کی ایک نئی گھیپ سامنے آئے گی۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp