وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارکی آئی بی ایس ایف ورلڈسنوکر چیمپئین شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباد

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے آئی بی ایس ایف ورلڈسنوکر چیمپئین شپ جیتنے پر محمد آصف کو مبارکباددی ہے ۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ محمد آصف نے بہترین صلاحیتوں اورمہارت کا مظاہرہ کر کے پاکستان کا نام روشن کیا ہے اورمحمد آصف کی اس کامیابی پر قوم کو فخر ہے۔انہوںنے کہا کہ محمد آصف کاچیمپئین شپ جیتنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔ محمد آصف نے پاکستان کا پرچم بلند کیا ہے اور محمد آصف جیسے باصلاحیت کھلاڑی قوم کا قیمتی اثاثہ ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp