کرتارپور راہداری منصوبہ سکھ مذہب کے پیروکاروں کیلئے بہت بڑا دن ہے، سابق بھارتی وزیر اعظم منموہن سنگھ

کرتارپور ۔ : سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ آج کا دن سکھ مذہب کے پیرو کاروں کیلئے بہت بڑا دن ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے حکومت پاکستان کی طرف سے بابا گرو نانک کے 550ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر سکھ برادری کیلئے کرتارپور راہداری منصوبے کے تحفہ کے طور پر باضابطہ افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرتار پور راہداری سے پاک بھارت تعلقات میں نمایاں بہتری آئے گی۔
وزیراعظم عمران خان نے کرتارپور راہداری کا باضابصہ افتتاح کیا۔ سابق بھارتی وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ نے بھی کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔ منموہن سنگھ کے ہمراہ سکھ یاتریوں کا بڑا وفد بھی پاکستان پہنچا ہے۔ ڈاکٹر منموہن سنگھ نے کرتار پور راہداری کھولنے کے حکومت پاکستان اور وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کو سراہا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp