ویمنز بگ بیش لیگ، پرتھ سکارچرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو 2 رنز سے ہرا دیا

ایڈیلیڈ : ویمنز بگ بیش لیگ میں پرتھ سکارچرز نے ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2 رنز سے ہرا دیا، ہفتہ کو ایڈیلیڈ میں کھیلے گئے میچ میں پرتھ سکارچرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے، اوپنر ایمی جونز نے 80 رنز کی دھواں دار اننگز کھیلی، کپتان میگ لیننگ 64 رنز کے ساتھ دوسری نمایاں بیٹر رہیں۔ ایڈیلیڈ سٹرائیکرز کی ٹیم مطلوبہ ہدف حاصل نہ کر سکی اور اس نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 171 رنز بنا سکی۔ بریگٹ پیٹرسن 60 اور سوفی ڈیوائن 58 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔ ایمی جونز کو میچ کی بہترین پلیئر قرار دیا گیا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp