عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا پاکستان پہنچ گئے، شاندار استقبال

کراچی : عالمی شہرت یافتہ فٹبالرز ریکارڈو کاکا، لوئس فیگو، کارلس پیول اور نکولز انیلکا پاکستان پہنچ گئے۔چاروں فٹبالرز کراچی کے جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پہنچے جہاں ان کا استقبال کیا گیا اور سندھ کی روایتی ٹوپی اور اجرک پہنائی گئی۔ پاکستان میں فٹبال کے فروغ کے لیے چاروں فٹبالرز ورلڈ سوکر اسٹارز کے دورے کیلئے پاکستان پہنچے ہیں جو ایکشن میں ہوں گے۔کراچی پہنچنے پر گفتگو میں فرانس کے سابق فٹبالر نکولز انیلکا نے کہا کہ انہیں ایک بار پھر پاکستان آکر اچھا لگ رہا ہے، وہ یہاں قیام کے دوران فینز اور ساتھی فٹبالرز کے ساتھ بھرپور انجوائے کرنا چاہتے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp