وزیراعظم کی سادگی کرتارپور راہدری میں توجہ کا مرکز بن گئی

وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور آنے کے موقع پر ہیلی کاپٹر سے لے کر بس تک ریڈ کارپٹ کو نظر انداز کر دیا اور کچی زمین پر چلنے کو ترجیح دی ,


Warning: call_user_func_array() expects parameter 1 to be a valid callback, function 'show_embed_live_video' not found or invalid function name in /home/urduquick/public_html/functions.php on line 87
لاہور : وزیراعظم عمران خان کی سادگی کرتارپور راہداری میں توجہ کا مرکز بن گئی۔تفصیلات کے مطابق آج وزیراعظم عمران خان کرتاپور راہداری تقریب کے افتتاح کے لیے بذریعہ ہیلی کاپٹر پہنچے۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے سفید شلوار قمیض اور کالے رنگ کی واسکٹ زیب تن کر رکھی تھی۔جب وزیراعظم ہیلی کاپٹر سے اترے تو ان کی چھوٹی سی عادت سب کہ توجہ کا مرکز بن گئی۔
وزیر اعظم عمران خان نے کرتارپور آنے کے موقع پر ہیلی کاپٹر سے لے کر بس تک ریڈ کارپٹ کو نظر انداز کر دیا اور کچی زمین پر چلنے کو ترجیح دی۔اس کی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔وزیراعظم پاکستان کی یہ ویڈیو آپ بھی ملاحظہ کیجئے:۔.
 کئی صارفین نے وزیراعظم عمران خان کی سادگی پر ان کی تعریف بھی کی ہے۔خیال رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے سکھ برادری کو 550ویں سالگرہ کی مبارکباد دیتا ہوں، خوش آمدید کہتا ہوں، ایف ڈبلیوسب سے آگے تھی، جنہوں نے 10مہینے کے اندر سڑک، کمپلیکس اور پل بنایا ، ان کو خراج تحسین پیش کرتاہوں۔
مجھے تو اندازہ ہی نہیں تھا کہ میری حکومت اتنی کام کرنے والی ہے۔ جس طرح دن رات کام کیا اور خوبصورت کمپلیکس تیار کیا ، صرف مبارکباد ہی نہیں، دل سے دعا دیتا ہوں۔ مجھے خوشی ہوتی دیکھ کر جس طرح سکھ کمیونٹی جب یہاں آتی ہے اور ان کو خوشی ہوتی ہے۔سدھو نے جو شاعری کی، دلوں میں اللہ بستا ہے، جب کسی کو خوشی دیتے ہیں تواللہ کو خوش کرتے ہیں، ہمارے نبی پاک ﷺ سارے انسانوں کیلئے رحمت بن کر آئے ہیں۔ اللہ کے پیغمبر دنیا میں انسانیت اور انصاف کا پیغام لے کرآئے، یہ دوچیزیں انسانی معاشروں کو جانوروں کے معاشرے سے فرق کرتی ہے، جانوروں کے معاشرے میں دونوں چیزیں نہیں ہوتیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp