With The Defeat Of The T-Tawney Series, The Differences On The Pakistan Cricket Board Started To Increase
Board CEO Subhan Ahmed Is Angry With Top Officials For Lacking In Powers

ٹی ٹوٹنی سیریز میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اختلافات بڑھنے لگے

بورڈ کے سی او او سبحان احمد اختیارات میں کمی ہونے کے باعث اعلی حکام سے ناراض

لاہور : ٹی ٹوٹنی سیریز میں شکست کے ساتھ ہی پاکستان کرکٹ بورڈ میں اختلافات بڑھنے لگے، بورڈ کے بڑوں میں اختلافات بڑھنے لگے ہیں اور اختیارات کی جنگ بھی شدت اختیار کرنے لگی ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سی او او سبحان احمد اعلی بورڈحکام سے ناراض ہیںجس کی بڑی وجہ ایم ڈی وسیم خان ہیں کیوں کہ سی او او کے تمام اختیارات چیف ایگزیکٹو آفیسر کو منتقل کر دیے گئے تھے، سی او او سبحان احمد اختیارات کم ہونے کے باعث نالاں ہیں اورگزشتہ ایک ہفتے سے دفتر نہیں آ رہے ،کرکٹ بورڈ کے عہدایدران کی سبحان احمد کو منانے کی کوششیں جاری ہیں ۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ سبحان احمد دو ہفتوں کی باقاعدہ رخصت پر ہیں اور ان کی کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ ناراضگی کی باتیں بے بنیادہیں،رخصت مکمل ہونے پر ایک ہفتہ بعد سبحان احمد اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔یاد رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد احسان مانی کو پی سی بی کا نیا چیئر مین لگایا گیا تھا جنہوں نے سابق چیئر مین نجم سیٹھی کے لگائے گئے حکام کے اختیارات میں نمایاں کمی کردی تھی ۔                                

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp