پاکستان کا خواب دیکھنے والے عظیم فلسفی شاعر کوقوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے،

ان کے روح پرور خیالات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف

اسلام آباد : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر و قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے مفکرپاکستان علامہ محمد اقبال کے 142 ویں یوم ولادت پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا خواب دیکھنے والے عظیم فلسفی شاعر کوقوم خراج عقیدت پیش کرتی ہے، ان کے روح پرور خیالات ہمارے لئے مشعل راہ ہیں۔ ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا ہمارے لئے پیغام ہے کہ پاکستان کو عظیم سے عظیم تر بنانے کے لئے انتھک کوششیں کریں۔
انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق کا پیغام آج دنیا میں چاروں اطراف پھیل گیا ہے۔ ان کی نگاہ نے کئی برس قبل پاکستان قائم ہوتا دیکھ لیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج فکر اقبال پر کاربند ہونے کی ضرورت ہے کیونکہ علامہ اقبال کی سوچ اور خیالات کا دھارا، قرآن کریم اور عشق رسول ﷺ سے پھوٹتا ہے۔ وقت کے ساتھ ساتھ ان کے کلام اور بیان کی حقیقتیں مزید کھل کر سامنے آرہی ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی اٴْن کے درجات بلند فرمائے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp