امت مسلمہ کو درپیش موجودہ مسائل کا حل علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں موجود ہے،, چیئر مین سینٹ محمد صادق سنجرانی

اسلام آباد : علامہ محمد اقبال کے یوم پیدائش کے موقع پر چیرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ شاعر مشرق کے یوم پیدائش کے موقع پر نہ صرف پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ مبارک باد کی مستحق ہے جس نے انکے فلسفہ سے فائدہ اٹھایا، امت مسلمہ کو درپیش موجودہ مسائل کا حل بھی علامہ محمد اقبال کی تعلیمات میں موجود ہے۔ ہفتہ کو سینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق انہوں نے کہا کہ شاعر مشرق علامہ محمد اقبال کے تصور پاکستان کے نتیجے میں برصغیر کے مسلمان علیحدہ وطن کے حصول میں کامیاب ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ آج کا دن مسلمانوں کیلئے علامہ محمداقبال کے افکار اور نظریات پر عمل درآمد کی تجدید کا دن ہے۔ صادق سنجرانی نے کہا کہ قرار داد پاکستان کی بنیاد شاعر مشرق کے تصورات پر ہے کیونکہ علامہ اقبال ہمیشہ ایک پرٴْ امن، اعتدال پسند اسلامی معاشرے کے قیام کے خواہاں تھے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp