پولیس نے سوا کروڑ روپے کے چلغوزے چوری کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا

جنو بی وزیرستان : پولیس نے سوا کروڑ روپے کے چلغوزے چوری کرنے کے الزام میں 6 افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔چوروں کی گرفتاری کے لئے گزشتہ روز سے وانا بازار میں شٹرڈاون ہڑتال کی جا رہی تھی۔ پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔گودام کے چوکیدار نبوت خان اور ان کے دیگر ساتھیوں نے سٹی تھانہ وانا میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی تھی۔
خیال رہے کہ ڈاکو وانا میں واقع گودام سے 23 بوری چلغوزے اٹھا کر لے گئے جن کی مالیت مارکیٹ ریٹ کے مطابق تقریباً ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔مسلح نقاب پوش ڈاکو رات بارہ بجے وانا میں واقع حسن گودام میں داخل ہوئے اور 23 بوری چلغوزے اپنے ساتھ اٹھا کر لے گئے۔مسلح ڈاکوؤں نے گودام میں موجود چوکیدار اور دوسرے افراد پر اسلحہ تان کر ان کو یرغمال بنایا اور ان سے نقدی اور موبائل بھی چین لیے۔چلغوزے کا کاروبار کرنے والے تاجروں کے مطابق لوٹے گئے خشک میوے کی مارکیٹ قیمت لگ بھگ ایک کروڑ بیس لاکھ بنتی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp