آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی سہ ماہی کے جائزہ مذکرات مکمل ہوگئے، وزیراعظم اور ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے ،حفیظ شیخ

اسلام آباد : مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر مشیرخزانہ عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلی سہ ماہی کے جائزہ مذکرات مکمل ہوگئے، پہلی سہ ماہی کے دوران اہداف حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔عبدالحفیظ شیخ نے کہا کہ آئی ایم ایف نے اعتراف کیا معیشت درست سمت میں گامزن ہے، وزیراعظم اور ان کی ٹیم مبارکباد کی مستحق ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp