بھارت میں اقلیتوں کو ایک طرف لگایا جا رہا ہے،بھارتی مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، سینیٹر شیری رحمن

بھارت میں بات فاشزم سے بھی آگے نکل رہی ہے ، بھارتی مسلمانوں کو احتجاج جان ہتھیلی پر رکھ کر کرنا ہو گا، پیپلزپارٹی کی رہنما کی گفتگو

اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمن نے کہاہے کہ بھارت میں اقلیتوں کو ایک طرف لگایا جا رہا ہے،بھارتی مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، بھارتی عدالت نے واضح طور پر ہندوؤں کو فیور دی ہے۔ پیپلزپارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں اقلیتوں کو ایک طرف لگایا جا رہا ہے،بھارتی مسلمانوں کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں، بھارتی عدالت نے واضح طور پر ہندوؤں کو فیور دی ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ بھارت میں بات فاشزم سے بھی آگے نکل رہی ہے اب بھارتی مسلمانوں کو احتجاج جان ہتھیلی پر رکھ کر کرنا ہو گا۔واضح رہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے مرکزی حکومت کو حکم دیا کہ 3 سے 4 ماہ کے اندراسکیم تشکیل دے کرزمین کومندرکی تعمیر کے لئے ہندووں کے حوالے کرے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp