کیا مودی کشمیر میں کرفیو ختم کرکے مودی بھی عمران خان کو شکریہ کا موقع دیںگے ، شاہ محمود قریشی

اسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے محبتوں کی راہداری کھولی ہے، کیا مودی کشمیر میں کرفیو ختم کرکے عمران خان کو شکریہ کاموقع دیں گے۔ ایک انٹرویو میں انہوںنے کہاکہ کرتارپور راہداری کھولی ہے ،تاریخی دن ہے، پاکستان نے محبتوں کی راہداری کھولی ہے، پوری دنیامیں سکھ کرتارپورراہداری کاجشن منارہے ہیں، بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے سے سکھوں کی خوشی پراوس آئی ہے۔
شاہ محمودقریشی نے کہاکہ مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ہے، انٹرنیٹ سروس معطل ہوگئی ہے، بھارتی سپریم کورٹ کی تفصیلات دیکھ کر دفتر خارجہ رد عمل دے گا، بھارتی سپریم کورٹ نے عجلت میں فیصلہ دیا، بابری مسجد کے سانحے میں 2ہزار سے زائد اموات ہوئیں۔وزیر خارجہ نے کہا کہ کرتارپورراہداری کے افتتاح کے روز فیصلے کا آنا سکھوں کے جذبات مجروح کرنا تھا، گاندھی ، نہرو کا ہندوستان دفن ہورہا ہے، مودی ، آر ایس ایس کا ہندوستان مسلط ہورہا ہے۔انہوںنے کہاکہ ہندو توا کے آگے بھارت کے اقلیتی گھٹنے ٹیک رہے ہیں، مودی سے سوال ہے کیا کشمیر میں کرفیو اور انسانی حقوق کی پامالی ختم کرکے عمران خان کو شکریہ کاموقع دیں گے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp