کرتارپورراہداری سے پاکستان کاتشخص حقیقی معنوں میں بہترہوگا،شوکت یوسفزئی

پشاور : صوبائی وزیراطلاعات شوکت یوسفزئی نے کہاہے کہ کرتارپورراہداری سے حقیقی معنوں میں پاکستان کاتشخص بہترہوگا،کرتارپورراہداری سے ظاہرہوگاکہ پاکستان میں اقلیتی نہ صرف محفوظ بلکہ خوشحال بھی ہے ،وزیراعظم عمران خان کی ذاتی دلچسپی سے کرتارپورراہدری منصوبہ جودوتین سالوں میں مکمل ہوناتھا وہ 8 مہینوں میں پایہ تکمیل تک جاپہنچا۔ان خیالات کااظہارانہوںنے ہفتے کے روز اپنے ویڈیوپیغام میں کیا۔
شوکت یوسفزئی نے کہاکہ اگراقلیتوں کے حقوق کے بارے میں پاکستان اوربھارت کاموازنہ کیاجائے توپتہ چل جائیگاکہ کون اقلیتوں کواہمیت دے رہاہے۔انہوںنے کہاکہ صوبہ خیبرپختونخوا گذشتہ کئی دہائیوں سے دہشت گردی کے لپیٹ میں تھا،ہرجگہ بے چینی پھیلے ہوئی تھی لیکن اب امن قائم ہوچکاہے ،ہرجگہ خوشحالی ہے ۔انہوںنے کہاکہ9سال بعد نیشنل گیمزصوبہ خیبرپختونخوا پشاورمیں ہورہے ہیں ،جس میں 10ہزارکھلاڑے حصہ لے رہے ہیں،میں وزیراعلیٰ محمودخان اورسینئروزیرعاطف کومبارکباد پیش کرتاہوں جو اس بڑے ایونٹ کو پشاورمیںلے کرآئے ۔
انہوںنے کہاکہ ملک میں پہلی بار قائداعظم محمدجناح نے نیشنل گیمزکاآغازکیاتھا۔انہوںنے کہاکہ پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل)کے میچزبھی پشاور لے کرآئیں گے۔انہوںنے کہاکہ جوقومی اوربین الاقوامی کھلاڑیوں لاہوراورکراچی آتے ہیں ہم ان کوبھی دعوت دیتے ہیں کہ وہ صوبہ خیبرپختونخوا میں بھی آکرکھیلیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp