اسوئہ رسول ﷺ کی پیروی کامیابی کی ضمانت ہے، نبی اکرم ﷺ کے ان ارشادات کو عام کرنے کی ضرورت ہے‘صوبائی وزیر سعید الحسن

لاہور : صوبائی وزیر اوقاف صاحبزادہ سیّد سعید الحسن نے کہا ہے کہ اسوئہ رسول ﷺ کی پیروی کامیابی کی ضمانت ہے ،آج جبکہ دنیا میں نسلی ،علاقائی ،لسانی اور ثقافتی جھگڑے زور پکڑ رہے ہیں ۔محفل میلاد ﷺ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر اوقاف نے کہاکہ دنیا تعصبات اور باہمی استحصال کی طرف بڑھ رہی ہے ان حالات میں نبی اکرم ﷺ کے ان ارشادات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ،جس میں انہوں نے عربی پر عجمی اور عجمی پر عربی کی فضلیت کا خاتمہ کیا ،کالے اور گورے کو ایک صف میں کھڑا کیا ،مواخات کا عظیم نظام اور معاشرتی مساوات کا خوبصورت تصوّر دنیا کو عطا کیا۔
انہوںنے کہا رسولِ رحمت ،امن وسلامتی کے پیکر اور فلاحِ انسانیت کے علمبردار تھے ، آپ نے دنیا میں قیام امن کو ہمیشہ ترجیح دی اور حالتِ جنگ میں بھی دھوکہ اور وعد ہ خلافی کی ممانعت کی ۔آپ رﷺ نے ہمیشہ "پُر امن بقائے باہمی "کے جذبے کو فروغ دیا ،آپ ﷺ کی فتوحات تاریخ عالم میں ایسے عظیم واقعات سے آراستہ ہیں ،جس میں عفو و در گذر ، رواداری اور قیامِ امن کو بنیادی حیثیت حاصل رہی ۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp