چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا

لاہور : چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ نے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 14 نومبر کو طلب کر لیا گیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان اجلاس میں شرکت کریں گے۔لاہور ہائیکورٹ کے سینئرترین جج جسٹس مامون رشید شیخ کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنانے پر غور کیا جائے گا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ سردار محمد شمیم خان گزشتہ روز امریکہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp