یورپی یونین میں منی لانڈرنگ کی حوصلہ شکنی اور نئے اقدامات کی ضرورت ہے،جرمنی

برسلز : یورپی یونین کی رکن بڑی ریاستوں نے براعظم یورپ میں منی لانڈرنگ کو روکنے کے لیے ایک نئے نگران اور بااختیار ادارے کے قیام کو ضروری قرار دیا ہے۔ ان ریاستوں میں جرمنی، فرانس، اٹلی، ہالینڈ، سپین اور لیٹویا شامل ہیں۔ ان ممالک کے مطابق نیا ادارہ مرکزی طور پر منی لانڈرنگ کے خلاف بھرپورعملی اقدامات کرے۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا ہے جب لیٹویا، مالٹا اور قبرص کے راستے منی لانڈرنگ کے سلسلے کو روک دیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس وقت یورپ سے رقوم غیرقانونی طور پر باہر منتقل کرنے کے لیے ایستونیا کا راستہ استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس وقت یورپی بینکنگ اتھارٹی منی لانڈرنگ کو کنٹرول کرنے کا نگران ادارہ ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp