مریم العقیل کویت کی پہلی خاتون وزیر خزانہ تعینات

کویت سٹی : کویت نے اپنی تاریخ میں پہلی مرتبہ خاتون وزیر خزانہ کے طور پر مریم العقیل کو تعینات کیا ہے۔ مریم العقیل کو نایف الحجرف کی جگہ وزیر خزانہ مقرر کیا گیا ہے۔کویتی خبررساں ادارے کے مطابق مریم العقیل اس سے قبل وزیر اقتصادی امور کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ انہیں اب وزارت خزانہ کا قلم دان بھی سونپ دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ سابق وزیر خزانہ نایف الحجرف کو حکومت کویت نے خلیج تعاون کونسل (جی سی سی) کے سیکرٹری جنرل کے منصب کے لیے نامزد کیا ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp