دبئی کی آبادی میں 5.64 فیصد اضافہ

دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کی آبادی 2019 کی تیسری سہ ماہی کے اختتام پر 33 لاکھ 13ہزار420 ہوگئی ہے۔2018 کی تیسری سہ ماہی کے آخر میں دبئی کی آبادی 31لاکھ 36 ہزار 400 ریکارڈ کی گئی تھی۔ ایک برس کے دوران ایک لاکھ 77ہزار 20 کا اضافہ ہوا ہے۔ اضافے کا تناسب 5.64فیصد رہا۔الامارات الیوم کے مطابق دبئی محکمہ شماریات نے اعدادوشمار جاری کرکے بتایا کہ مصروف اوقات میں دبئی میں موجود افراد کی تعداد 44 لاکھ 59 ہزار 420 ریکارڈ کی گئی ہے۔ دبئی دنیا بھر کے لوگوں کے لیے پرکشش تجارتی شہر ہے۔ یہاں ہر براعظم سے سرمایہ کار اور ہنر مند آتے ہیں۔137برس کے دوران دبئی کی آبادی میں 261 گنا اضافہ ہوا۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp