برازیل کے سابق صدرلوئیز لولاجیل سے رہا

ریوڈی جنیرو : برازیل کے سابق صدر لوئیز لولا ڈی سلوا کوریتیبا جیل سے رہا ہو گئے۔ سابق صدر لولا کوریتیبا میں وفاقی پولیس ہیڈکوارٹر میں اپنی سزا کاٹ رہے تھے۔جیل سے رہا ہونے پر پارٹی کارکنوں اور لیڈروں نے ان کا استقبال کیا۔ لولا بدعنوانی کے الزامات میں گزشتہ برس اپریل سے جیل کی سزا کاٹ رہے تھے اور ان کی اپیل پر عدالت نے اپنا فیصلہ سناتے ہوئے انہیں بری کر دیا۔ واضح ر ہے کہ برازیل میں کسی بھی معاملے میں تین مرتبہ عدالت میں اپیل کی جا سکتی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp