شام میں تشدد سے لاکھوں لوگوں کی جان خطرے میں، اقوام متحدہ

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ کے مطابق شام میں طبی خدمات اور زیر تعمیر عمارتوں پر روزانہ ہونے والے حملوں کی وجہ سے لاکھوں افرادکی زندگیوں کا خطرہ ہے۔اقوام متحدہ ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق کے دفتر (او ایچ سی ایچ آر ) نے ایک بیان میں اس بات پر تشویش ظاہر کی۔بیان کے مطابق شام کے شمال مشرقی اور شمال مغربی علاقوں میں نو اکتوبر کے بعد سے اب تک کم از کم 92 لوگوں کی موت ہو چکی ہے۔

تاریخ اشاعت : ہفتہ 9 نومبر 2019

Share On Whatsapp