شام:سب سے بڑی تیل ریفائنری میں مرمت کے کام کے دوران دھماکہ، ایک مزدورہلاک

دمشق : شام کی سب سے بڑی تیل ریفائنری میں مرمت کے کام کے دوران دھماکہ سے ایک مزدورہلاک ہوگیا،یہ بات شام کے ایک سرکاری میڈیانے کہی۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ویلڈنگ کے دوران بانیاس ریفائنری میں ایک ٹینک دھماکے سے پھٹ گیاہے ۔وزیرتیل علی غنیم کاحوالہ دیتے ہوئے ثناء نے کہاکہ ایک دوسراشخص دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہواہے ،جوبحالی کے کام کے دوران پیش آیا۔
جون میں دمشق نے ایک نامعلوم غیرملکی ادارے پربحیرہ روم میں ملک کی اہم سرزمین پرواقع آئیل ریفائنری کیلئے جانے والے زیرزمین پائپ لائنوں کوسبوتاژ کرنے کاالزام عائدکیاتھا۔شام کی آٹھ سالہ جنگ کے دوران دیکھاگیاہے کہ دمشق حکومت اہم تیل تنصیبات کاکنٹرول کھوچکی ہے ،جس سے اسے ہائیڈروکاربنزکی درآمدکرناپڑرہی ہے۔

تاریخ اشاعت : جمعہ 8 نومبر 2019

Share On Whatsapp